ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی میں گزشتہ دس دنوں میں 8 ملین سے زاہد افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے: وزیر صحت

ترکی میں گزشتہ دس دنوں میں ، نئی قسم کی کورونا وائرس (کوویڈ ۔19)  کی روک تھام  کے لیے لگائی جانے والی  وکیسین کی خوارک کی تعداد  8 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔

وزیر صحت فخر الدین  قوجہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ویکسین کے  بارے میں اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے گزشتہ دس دنوں میں لگائی جانے والی ویکسین کی  تعداد 8 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔

وزیر صحت قوجہ نے آخری 10 دن میں لگائی جانے وال ویکسین  کے بارے میں  کہا کہ 

"گزشتہ دس  دنوں میں ویکسین کی پہلی خوراک لینے والے لوگوں کی تعداد 4 لاکھ 330 ہزار سے تجاوز کرگئیں۔

انہوں نے کہا کہ  ویکسین لگانے کے لیے   جن افراد نے پہلے سے رجوع کررکھا ہے ان کی تعداد  چار ملین  تین لاکھ 30 ہزار سے زاہد ہے۔ انہوں نے کہا کہ  تیزی سے عمل کرنے سے ہمیں طاقت ملتی ہے ، وقت  کا  ضائع کرنا ہم سب کے لیے  نقصان دہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں