ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی مستعفیٰ، ظہور احمد آغا نئے گورنر مقرر

 کوئٹہ: گورنر بلوچستان جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ یاسین زئی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں  جب کہ  صدر عارف علوی نے سید ظہور احمد آغا کو  نیا گورنر مقرر کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر بلوچستان جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ یاسین زئی نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت عارف علوی کو بھجوا دیا ہے،  تاہم ابھی تک ان کے مستعفی ہونے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

 صدر عارف علوی نے گورنر بلوچستان جسٹس(ر) امان اللہ یاسین زئی کا استعفیٰ قبول کرتے ہوئے سید ظہور احمد آغا کو  نیا گورنر مقرر کردیا ہے۔

یادرہے کہ وفاقی حکومت نے 3 اکتوبر 2018 میں بلوچستان ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس امان اللہ یاسین زئی کو گورنر بلوچستان کے لیے نامزد کیا تھا۔ ان کی نامزدگی کا اعلان سابقہ دورِ حکومت میں گورنر رہنے والے محمد خان اچکزئی کے مستعفیٰ ہونے کے بعد کیا گیا تھا، جنہوں نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے قیام کے بعد اپنےعہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں