ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قطر جانے والے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری

 کراچی: قطر حکومت نے پاکستانیوں کے لیے آن ارائیول ٹورسٹ ویزہ سہولت متعارف کرادی جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

قطر جانے والے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ہے کہ قطر نے پاکستان کے لیے آن ارائیول ویزہ دینے کا اعلان کردیا۔ قطری حکومت کی طرف سے باقائدہ تحریری احکامات جاری کردیے گئے اور پالیسی بھی متعارف کرادی گئی جس کے تحت قطر نے پاکستانیوں کے لیے ٹورسٹ ویزا کی آن ارائیول سہولت کا اعلان کردیا۔ قطر میں جاتے ہی اب پاکستانیوں کو آن ارئیول ٹورسٹ ویزہ دیا جائے گا۔ اس حوالے سے کورونا منفی رپورٹ ساتھ لانا ہوگی۔

بڑوں کے لیے کورونا ویکسینیشن جبکہ بچوں کے لیے پولیو ویکسینیشن کی شرط ہوگی۔ آن ارائیول ویزہ کے لیے 100 قطری ریال فیس ادا کرنا ہوگی۔ پاکستانیوں کے پاس 6 ماہ تک کا ویلڈ پاسپورٹ اور ریٹرن ٹکٹ ہونا ضروری ہے۔ سفر کے خواہش مند افراد کو قطر حکومت کی آن لائن ehtraaz.gov.qa پر اپنی تفصیلات فراہم کرنا ہونگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں