ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان میں رائٹرز کے فوٹو رپورٹر کو ہلاک کر دیا گیا

افغانستان کے صوبہ قندھار میں برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے بھارتی فوٹو رپورٹر دانش صدیقی کو ہلاک کر دیا گیا۔

افغانستان  آزاد میڈیا تعاون انسٹیٹیوٹNAI کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق رائٹرز کے بھارتی فوٹو رپورٹر دانش صدیقی قندھار کی پاکستان کے ساتھ سرحدی چوکی سپن بولداک پر جھڑپوں  کی کوریج کے لئے اس علاقے میں گئے۔

بیان کے مطابق صدیقی کو سرحد کے قریبی علاقے میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔ رپورٹر پر کس کی طرف سے حملہ کیا گیا اس کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ 14 جولائی کو پاکستان کے ساتھ سرحدی چوکی سپن بولداک پر قبضے کے بعد  سے طالبان عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان  جھڑپیں جاری ہیں۔

اناطولیہ ایجنسی کے مقامی حکام سے موصول معلومات کے مطابق طالبان نے 407 تحصیلوں میں سے 160 سے زائد  پر تحصیلی مراکز سمیت قبضے میں لے لیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں