ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حجاب پر یورپی عدالت کا فیصلہ اسلام دشمنی کو بڑھائے گا:ترکی

 ترکی نے یورپی دیوان عدالت کے حجاب سے متعلقہ قانون کی مذمت کی ہے۔

 ترک امور خارجہ نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ جرمنی  میں دو مختلف اداروں کے ملازمین پر حجاب کی پابندی سے متعلق  حالیہ فیصلہ دینی آزادی کے خلاف ہے، یہ فیصلہ اسلام مخالف اور مسلمانوں کے صبر  سے کھیلنے  کی نئی  مثال بنے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حالیہ دور میں یورپ اسلام دشمنی میں پیش پیش ہے جہاں نفرت اور نسل پرستی کا زہر بڑھتا جا رہا ہے ،یورپی عدالت کا یہ فیصلہ دینی آزادی کے منافی ہے جو امیتازی سلوک کو قانون کے لبادے میں مزید پروان چڑھائے گا لہذا ہماری نظر میں یہ قانون انسانی ضمیر کے خلاف  اور اسلام دشمنی کے حوالے سے خطرناک ثابت ہوگا۔

واضح رہے کہم یورپی دیوان عدالت نے یورپ کی دو فرموں کے ملازمین  پر حجاب پہننے کی پابندی لگانے کا حکم دیا ہے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں