ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اوکاڑہ میں معذور کم سن بچی کیساتھ زیادتی کی کوشش پر وزیراعظم کا نوٹس

اسلام آباد: اوکاڑہ میں معذور کم سن بچی کے ساتھ زیادتی کی مبینہ کوشش کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اوکاڑہ میں معذور کم سن بچی کے ساتھ زیادتی کی مبینہ کوشش کے معاملے پر نوٹس لے لیتے ہوئے معاملے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ معاملہ کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور ملزمان کو گرفتار کرکے فوری قانونی کاروائی کی جائے۔

معذور بچی کی ولدہ نے سیٹیزن پورٹل پر شکایت کی تھی جس میں مقدمہ کے تفتیشی افسر کی جانب سے معذور بچی کی والدہ سے رشوت لینے کا انکشاف بھی کیا گیا۔ وزیراعظم نے ڈی پی او اوکاڑہ کو تحقیقات سے متعلق آگاہ رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم کی ہدایت پر وزیراعظم ڈلیوری یونٹ کی ڈی پی او اوکاڑہ کو فوری کارروائی کی ہدایت کردی جس پر ڈی پی او اوکاڑہ نے متعلقہ تفتیشی کو معطل کردیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں