ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چینی باشندوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی، آرمی چیف کی چین کو یقین دہانی

 اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ کی ملاقات، آرمی چیف نے داسو بس واقعےپر چینی حکومت اور عوام بالخصوص سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کااظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چینی سفیر نونگ رونگ سے ملاقات میں داسو میں ہونے والے واقعے پراظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج چین کے ساتھ اپنےدیرینہ برادرانہ تعلقات کی بہت قدر کرتی ہے۔ آرمی چیف نے پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں کی مکمل سپورٹ، تعاون اور سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہم امن کے لیے کام کر رہے ہیں، ہمیں اپنے عزم کو چیلنج کرنے والی تمام دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے اور خصوصاً پاک چین اسٹریٹیجک اشتراک کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے مستحکم رہنے کی ضرورت ہے۔ چینی سفیر نونگ رونگ اور سربراہ پاک فوج  جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں