ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر ایردوان کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

 

صدر  رجب طیب  ایردوان کا کہنا ہے کہ 6 افراد کے لیے جان لیوا ثابت ہونے والے   سیلاب سے متاثرہ  ریزے شہر میں 500 مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔

جناب ایردوان نے شدید بارشوں   سے متاثرہ آرتوین اور ریزے کا دورہ کیا

ریزے کے جنوبی علاقے میں ایک مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد عوام سے خطاب کرنے والے ایردوان نے  بتایا کہ سیلاب کی زد میں  آنے سے ہمارے 6 شہری  اللہ کو پیارے ہو گئے، 5 زخمی ہوئے جبکہ  لاپتہ 2 افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔

میں مرنے والوں کی مغفرت کا دعا گو ہوں اور ان کے لواحقین کو صبر و جمیل  عطا کرنے کی تمنا کرتا ہوں۔

اس آفت کی اطلاع پاتے ہی  متعلقہ اداروں نے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے  امدادی کام کیے، مجموعی طور پر 2 ہزار 860 افراد نے اس کام میں حصہ لیا۔  سیلاب کے بعد بند ہونے والی 426  شاہراوں کو آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔  اور خبر رسانی و مواصلات میں کوئی خلل در پیش نہیں۔

نقصان پہنچنے والے کنبوں کو امداد فراہم کی جارہی ہے اور پہلے مرحلے پر 550 مکانات تعمیر کیے جائینگے۔

حکومت  تمام تر امکانات کے ساتھ  متاثرین سے تاون کرے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں