ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت میں شدید بارشیں، ہلاکتوں کی تعداد 125 ہو گئی

بھارت میں مون سون کی شدید بارشیں جاری ہیں اور اب ان بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 125 ہو گئی ہے۔

ان بارشوں سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاست مہاراشٹر ہے، جہاں 68 افراد کے لاپتا ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ممبئی کے جنوب میں مٹی کے تودے گرنے کے ایک واقعے میں درجنوں افراد کو ریسکیو کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

گوا اور ممبئی میں شدید متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو ریسکیو کرنے کے لیے ملکی فوج بھی مدد کر رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں کی وجہ سے کئی دریاؤں میں طغیانی کی صورت حال ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں