ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب نے سیاحتی ویزوں کے اجرا کا اعلان کر دیا

سعودی عرب نے کورونا وائرس کے باعث ڈیڑھ سال بعد اب اگلے ماہ سے دوبارہ سیاحتی ویزوں کے اجرا کا اعلان کیا ہے۔

 سرکاری خبر ایجنسی SPA  کے مطابق،وزارت سیاحت نے  کہا ہےکہ حکومت نے مملکت کی سیر کو آنے والوں کے لیے اگلےماہ سے سیاحتی ویزوں کے اجرا کا فیصلہ کر لیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ سیاحتی ویزے کے حامل افراد کو کورونا ویکسین اور اس کا تصدیق شدہ سرٹیفیکیٹ دکھانا اور پی سی آر ٹیسٹ کروانا لازمی ہوگا جن پر قرنطینہ کی پابندی لاگو نہیں ہوگی ۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے کورونا تدابیر کے سلسلے میں  ستمبر 2019 سے سیاحتی ویزوں کا اجرا بند کر رکھا تھا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں