ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یمن، بارودی سرنگیں پھٹنے سے 18 افراد ہلاک، 32 زخمی

یمن میں باروی سرنگ پھٹنے سے 3 ماہ میں 10 بچوں سمیت 18 افراد ہلاک جبکہ 32 زخمی ہو گئے۔

یمنی  بارودی سرنگوں سے متعلق  واچ ہاؤس  کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں  ملک کے مختلف علاقوں میں امسال اپریل، مئی اور جون کے مہینوں میں  بارودی سرنگوں کے دھماکوں سے ہلاکتوں اور زخمیوں کے بارے میں آگاہی کرائی گئی ہے

بتایا گیا ہے کہ ان دھماکوں میں  10 بچوں، 5 خواتین سمیت 18 افراد  جبکہ 32 افراد زخمی ہو ئے ہیں جن میں  7 بچے بھی شامل ہیں۔

اعلامیہ میں علاوہ ازیں  یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مذکورہ دھماکوں سے 50 جانور تلف اور 6 سول گاڑیاں ناکارہ بنی ہیں۔

حکومت ِ یمن ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کو ملک کے مختلف مقامات پر ایک ملین سے زائد بارودی سرنگیں  نصب  کرنے کا موردِ الزام ٹہرا رہی ہے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں