ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کا رحیم یار خان میں مندر پر حملے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم

 اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے رحیم یار خان میں مندر پر حملے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے رحیم یار خان میں مندر پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی۔ وزیراعظم نے آئی جی پنجاب کو مندر پر حملے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔

عمران خان نے مندر کی حفاظت میں غفلت برتنے پر پولیس کے خلاف سخت ایکشن کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت متاثرہ مندر کو جلد بحال کرے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں