ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹوکیو اولمپکس:ترک والی بال ٹیم سیمی فائنل میں نہ پہنچ سکی

ترک خواتین کی قومی والی بال ٹیم  سن 2020 ٹوکیو اولمپکس کے کوارٹر فائنل مقابلے میں جنوبی کوریا کے خلاف تین کے مقابلے میں دو سیٹس سے ہار گئی۔

 ٹیم نے پہلا سیٹ 17 کے مقابلے میں 25 پوائنٹس سے باآسانی جیت لیا مگر دوسرے سیٹ میں جبوبی کوریا نے  بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے  سترہ کے مقابلے میں پچیس پوائنٹس حاصل کرتےہوئے مقابلہ برابر کر دیا ۔

قومی ٹیم  تیسرے سیٹ میں بھی  28کے مقابلے میں 26 پوائنٹس سے ہار گئی  مگر تیسرے سیٹ میں  ٹیم نے  جبوبی کوریا کو 18 کے مقابلے میں 25 پوائنٹس سے ہراتے ہوئے دوبارہ مقابلہ برابر کر دیا۔

بعد ازاں  آخری مرحلے میں جنوبی کوریا کی کامیابی سے ترک ٹیم  سیمی فائنل میں پہنچنے سے ناکام رہی ۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں