ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث سپاہ محمد کا دہشتگرد گرفتار

 کراچی: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) نے عائشہ منزل پر کارروائی کرتے ہوئے سپاہ محمد کے کارندے کو گرفتار کرلیا۔

ملزم علی رضا نقوی کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ ملزم اپنے ساتھیوں کی گرفتاری کے بعد بیرون ملک چلا گیا تھا اور واپس آنے کے بعد اپنا گینگ دوبارہ منظم کرنے کی کوشش کررہا تھا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم نے شریف آباد ، تیموریہ اور دیگر علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ کی، ملزم نے مسجد میں نمازیوں پر فائرنگ کی جس سے آٹھ نمازی شہید ہوئے ، ملزم قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں