ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں 8 محرم الحرام سے 3 روز کے لیے ڈبل سواری پر پابندی عائد

 کراچی: سندھ حکومت نے شہر قائد میں 8 محرم الحرام سے 3 روز کے لیے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے 8،9 اور 10 محرم الحرام کو کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق 8 محرم الحرام سے 3 روز کے لیے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق کراچی ڈویژن پر ہوگا تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار، پولیس اور رینجرز، صحافی، بزرگ، خواتین اور بچے ڈبل سواری پر پابندی سے مستثنی ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں