ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کوئٹہ میں دھماکا، 2 پولیس اہلکار شہید اور 13افراد زخمی

 کوئٹہ: سرینا چوک کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید جب کہ 5 اہلکاروں سمیت 13افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ میں سرینا چوک کے قریب موٹر سائیکل میں نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید جب کہ 5 اہلکاروں سمیت 13افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں پولیس وین کو نشانہ بنایا گیا ہے جب کہ پولیس اور فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سرینا چوک کے قریب بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے 2 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر صوبے کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں، دہشت گردوں کو ان کے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

دریں اثنا کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ میں بھی دھماکے ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں