ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کوئٹہ میں دستی بم حملہ، ایک شخص جاں بحق اور 4 زخمی

کوئٹہ میں دستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس شیر جان اسٹاپ پر دستی بم حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔

پولیس کے مطابق دستی بم حملے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جارہی ہیں جب کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ میں دو دھماکے، 2 پولیس اہلکار شہید اور 13 افراد زخمی

یاد رہے کہ کوئٹہ میں اتوار کو بھی دو دھماکے ہوئے تھے جس میں دو پولیس اہل کار شہید اور 13 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں