ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الجزائر: جنگلاتی آگ کے نتیجے میں اموات کی تعداد 65 تک پہنچ گئی

الجزائر میں جنگلاتی آگ  کے نتیجے میں 28 فوجیوں اور37 شہریوں سمیت کل 65 افراد  ہلاک ہو گئے ہیں۔

الجزائر سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق آگ سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں دارالحکومت الجزائر سے تقریباً 100 کلومیٹر مسافت پر واقع صوبہ تیزی وزو سرفہرست ہے۔

الجزائر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی ایس کے مطابق ملک کے 18 صوبوں میں 71 مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے۔

خبر کے مطابق تیزی وزو میں 22، شمال مشرقی ساحلی پٹی کے صوبوں بیجایا اور تاریف میں 13 اور صوبہ جیجل میں 11 مقامات پر لگی آگ کے خلاف جدوجہد کی جا رہی ہے۔

الجزائر کی فوج بھی آگ بجھانے کی کاروائیوں میں شامل ہے۔

واضح رہے کہ الجزائر کے وزیر اعظم ایمن بن عبدالرحمٰن نے کل جاری کردہ بیان میں آگ کے نتیجے میں 25 فوجیوں اور 17 شہریوں سمیت 42 ہلاکتوں کا اعلان کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں