ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شنگھائی تعاون تنظیم میں رکنیت کے لئے ایران کا راستہ کھُل گیا: شہمانی

ایران قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری جنرل علی شہمانی نے کہا ہے کہ ایران کی شنگھائی تعاون تنظیم میں رکنیت کے راستے کی سیاسی رکاوٹ ختم ہو گئی ہے۔

شہمانی سے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں روس سلامتی کونسل کے سیکرٹری نکولائے پاتروشیو کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کا ذکر کیا ہے۔

شہمانی نے کہا ہے کہ کیا خوشی کی بات ہے کہ ایران کی شنگھائی تعاون تنظیم میں رکنیت کے راستے کی  سیاسی رکاوٹ اب ختم ہو گئی ہے۔ تکنیکی تکلّفات کے بعد ایران کی رکنیت حّتمی شکل اختیار کر جائے گی۔

واضح رہے کہ شنگھائی تنظیم 1996 میں چین، روس، کرغستان اور تاجکستان کی شرکت سے "شنگھائی فائیو” کے نام سے وجود میں آئی۔ 2001 میں ازبکستان کی بھی شرکت سے تنظیم کا نام تبدیل کر کے "شنگھائی تعاون تنظیم” رکھ دیا گیا۔

9 جون2017 میں قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں منعقدہ سربراہی اجلاس میں تنظیم میں پاکستان اور بھارت کی رکنیت کی بھی منظوری کے ساتھ تنظیم کی طاقت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں