ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر ایردوان اور قومی اسمبلی کے اسپیکر کا بحیرہ اسود میں سیلاب کی صورتِ حال کا جائزہ

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ نو افراد کی ہلاکت کا سبب بنے والے  سیلاب  سے متاثرہ علاقوں کے لیے  تمام وسائل  متحرک ہیں۔

ایردوان بحیرہ اسود کے علاقے میں خاص طور پر بارتین ، سینوپ اور کستامونو میں شدید بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا قریب سے جازہ لے رہے ہیں ۔

 

صدر کے اطلاعاتی امور کے ڈر ایکٹر  کے بیان کے مطابق صدر ایردوان نے گورنروں اور ڈسٹرکٹ گورنرز کے ساتھ ساتھ خطے کے وزراء کے ساتھ فون پر بات کیصدر ایردوان نے  کہا کہ ریاست اپنے تمام ذرائع سے متحرک ہے اور زخموں پر مرہم رکھنے کے لیے شہریوں کے ساتھ ہے۔

ترکی کی قومی اسمبلی کے اسپیکر مصطفی  شیَن توپ نے بھی شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے متاثرہ شہریوں کو جلد ٹھیک ہونے کی خواہشات کا اظہار کیا۔

 

ترکی کی قومی اسمبلی کے اسپیکر مصطفی  شیَن توپکی  طرف سے دیئے گئے تحریری بیان کے مطابق  بارتین ، سینوپ اور کستامونو صوبوں کے گورنروں سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔opentop  اور سیلاب کی تباہی کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔

کستامونو میں سیلاب کی تباہی کے باعث 9 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ، بارتین میں 1 شخص کی تلاش جاری ہے۔

 

ان 3 صوبوں میں 616 افراد ک کا انخلا کیا جاچکا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں