ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آج برج خلیفہ پاکستانی پرچم کے رنگ میں رنگ دیا جائے گا

کراچی: آج دبئی کا برج خلیفہ پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کے رنگ میں رنگ دیا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر آج دبئی کا برج خلیفہ پاکستانی پرچم کے رنگ میں رنگ دیا جائے گا، یہ پروقار تقریب پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے ہوگی۔

برج خلیفہ کو ایل ای ڈی لائٹس کی مدد سے پاکستانی پرچم کی شکل دی جائے گی، پاکستانی پرچم کے رنگ سے مزین برج خلیفہ کو ہزاروں شہری دیکھیں گے، اس موقع پر دبئی کی فضائوں میں پاکستانی ترانے کی گونج ہوگی، ملی نغمہ ”ہم ایک ہیں” پر ثقافتی رقص بھی کیا جائے گا۔

یوم آزادی کی یہ تقریب پاکستان پویلین دبئی ایکسپو 2020 کے تحت سجائی جائے گی، پاکستان پویلین دبئی ایکسپو کا تھیم بھی لائونچ کیا جائے گا اور لوگو کی بھی رونمائی ہوگی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں