ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی: صدر ایردوان سیلاب زدہ علاقے کے دورے پر

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان 11 اگست کو شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب سے متاثرہ مغربی بحیرہ اسود  کے علاقے کاستامونو کی تحصیل بوزکرت کے دورے پر ہیں۔

دورے کے دوران جاری کردہ بیان میں علاقے کے سیلاب زدگان کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ آپ کے نقصان کو جلد از جلد پورا کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم اللہ کے فضل و کرم سے ان آفات پر قابو پا لیں گے۔ بحیثیت حکومت ہم سے جو کچھ بن پڑا کریں گے اور انشاء اللہ اس راکھ سے دوبارہ جنم لیں گے۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ اس ملت نے کبھی بھی حوصلہ نہیں ہارا اور اب بھی نہیں ہارے گی۔ ہم انشاء اللہ جلد از جلد سارے نقصان کا ازالہ کرنے کی کوششوں میں ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں