ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھتہ خوری کے خلاف ٹرانسپورٹرز کا احتجاج، کوئٹہ چمن شاہراہ بلاک

چمن: گڈز ٹرانسپورٹرز نے ٹرک ڈرائیوروں سے بھتہ لینے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کے خلاف کوئٹہ چمن شاہراہ بلاک کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چمن میں گڈز ٹرانسپورٹرز نے ٹرک ڈرائیوروں سے بھتہ لینے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کوئٹہ چمن شاہراہ بلاک کردی۔ جس کی وجہ سے شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا کہ ٹرک ڈرائیوروں سے ناصرف بھتہ لیا جاتا ہے بلکہ انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے، بھتہ خوروں اور تشدد کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج تک احتجاج جاری رہے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں