ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

منگھوپیر میں اڈے پر چھاپہ، پولیس پر منشیات فروش دو خواتین کی فائرنگ

 کراچی: منگھوپیر میں منشیات کے اڈے پر چھاپے کے دوران دو خواتین نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جنہیں گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق منگھوپیر کے علاقے گلزار آباد میں منشیات فروشوں کی گرفتاری کے لیے جانے والی پولیس پارٹی کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑگیا ، چھاپے کے دوران خواتین منشیات فروشوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی جنہیں گرفتار کرلیا گیا۔

اس حوالے سے ترجمان کراچی پولیس نے بتایا ہے کہ منشیات کے اڈے پر چھاپے کے دوران پولیس پر فائرنگ کرنے والی  منشیات فروش دو خواتین شاہین زوجہ فرمان اور گلزار بی بی کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ چھاپے کے دوران پولیس اہل کار اویس گرنے کی وجہ سے سر پر چوٹ لگنے سے زخمی ہوگیا تھا جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچادیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں