ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دن بھر بیٹھے رہنا فالج کے خطرے میں اضافہ کر دیتا ہے: امریکن ہارٹ سوسائٹی

دن کا ایک بڑا حصہ بیٹھے رہنے والے افراد کو فالج میں مبتلا ہونے کا خطرہ نسبتاً زیادہ ہوتا ہے۔

سی این این کی خبر کے مطابق امریکن ہارٹ سوسائٹی کے جریدے اسٹروک میں شائع ہونے والی تحقیق میں 143 افرادکے ہیلتھ ڈیٹا کا تجزئیہ کیا گیا۔

تحقیقی کام کے لئے 40 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو 9 سال 4 ماہ تک مشاہدے میں رکھا گیا۔

تحقیق  کی رُو سے ایسے افراد میں کہ جو دن میں 8 گھنٹے یا اس سے زیادہ عرصہ بیٹھے رہتے ہیں ایسے افراد کے مقابلے میں فالج کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے کہ جو  4 گھنٹے سے کم بیٹھتے ہیں اور ہر روز کم از کم 10 منٹ ورزش کرتے ہیں۔

تحقیق کے ہیڈ کینیڈا کی میک ماسٹر یونیورسٹی سے ڈاکٹر ریڈ جونڈی نے کہا ہے کہ ” بیٹھے رہنے سے گلوکوز، لیپڈ میٹابولزم اور دوران خون کے نظام میں خرابیاں پیدا ہوتی ہیں اور جسم میں فاسد مادوں کی مقدار میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

امریکہ کی ہارٹ سوسائٹی  کے مطابق صحت مند زندگی کے لئے بالغ افراد  کو ہفتے میں ایک دفعہ کم از کم 150 منٹ تک درمیانے درجے کی ورزش کرنی چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں