ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جب تک افغان عوام چاہیں گے ترکی ان کا ساتھ دینا جاری رکھے گا: عمر چیلک

ترکی کی حزب اقتدار جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے ترجمان عمر چیلک نے کہا ہے کہ جب تک افغان عوام  چاہیں گے ترکی ان کا ساتھ دینا جاری رکھے گا۔

چیلک نے سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں متعین ترک مسلح افواج نے دوست اور برادر افغان عوام  کے امن و سکون اور استحکام کے قیام کے لئے اہم کردار ادا کیا اور اب  ایک اور فریضے کو کامیابی سے ادا کرنے کے فخر کے ساتھ وطن واپس لوٹ رہی ہیں۔

عمر چیلک نے کہا ہے کہ 6  سال تک کابل ائیر پورٹ پر فرائض کی ادائیگی کے بعد ہمارے فوجی واپس آ رہے ہیں لیکن جب تک افغان عوام چاہیں گے ترکی ان کا ساتھ دینا جاری رکھے گا۔ ترکی ایک قابل اعتماد دوست، برادر اور اتحادی ملک ہے”۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں