ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہمارے شہریوں کا افغانستان سے انخلا کل تک مکمل ہو جائے گا: فرانسیسی وزیراعظم

 افغان دارالحکومت کابل سے فرانسیسی شہریوں اور خطرات کے شکار افغان باشندوں کا فرانس کی طرف سے انخلا کل  تک مکمل ہو جائے گا۔

یہ بات فرانسیسی وزیر اعظم ژاں کاسٹیکس نے آج اپنے ایک انٹرویو میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ پیرس کی طرف سے کابل سے انخلا کا عمل جمعہ ستائیس اگست کی شام تک مکمل ہو جائے گا کیونکہ اس کے بعد کابل ہوائی اڈے سے فرانس کے لیے پروازوں کو یقینی بنانا ممکن نہیں ہو گا۔

واضح رہے کہ اب تک کابل  ہوائی اڈے پر سلامتی کے ذمے دار امریکی دستے ہیں اور خود امریکہ کو بھی اپنا فوجی انخلا اکتیس اگست تک مکمل کرنا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں