ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نائیجیریا: ایک ہفتے کے دوران 63 افراد ہیضے سے ہلاک ہو گئے

نائیجیریا میں ایک ہفتے کے دوران ہیضے سے 63 افراد ہلاک ہو گئے۔

ملکی مرکز برائے انسداد امراض کے مطابق، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران  بعض صوبوں میں 3098 افراد ہیضے میں مبتلا ہوئے جبکہ  سال رواں کے دوران مجموعی طور پر ملک بھر میں یہ تعداد 58698  ریکارڈ کی گئی ہے  جن میں سے دو ہزار  افراد ہلاک ہو گئے۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ "ویبریو” نامی  جرثومے کے باعث ہیضے کی وبا غذا اور پانی کے ذریعے اسہال اور جسم میں پانی کی کمی سے پھیلتی ہے جس کا اگر بر وقت علاج نہ کیا جائے تو موت واقع ہو سکتی ہے۔

 نائیجیریا میں صاف پانی  اور ضروری طبی  سہولیات کی عدم دستیابی  وبائی امراض کے پھیلاو کا سبب بن رہی ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں