ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی سے تربیت یافتہ پہلا لیڈی پولیس گروپ صومالیہ پہنچ گیا

ترکی سے تربیت یافتہ پہلے صومالیہ اسپیشل آپریشن لیڈی پولیس  گروپ  کے ساتھ ترکی کا فوجی طیارہ دارالحکومت موغادیشو  کے عدن عدے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اتر گیا ہے۔

ائیر پورٹ پہنچنے پر اعلیٰ سطحی صومالی حکام اور ترک حکام نے  صومالیہ لیڈی پولیس گروپ کا استقبال کیا۔

صومالیہ کے نائب پولیس ڈائریکٹر عثمان عبداللہ محمد نے خواتین پولیس  گروپ سے خطاب میں کہا ہے کہ ” ہمارے ترک بھائیوں کے طفیل آپ نے بہترین  پولیس ٹریننگ حاصل کی ہے۔ اب وقت وقار  کے ساتھ عزت وفخر کے ساتھ اپنے ملک و ملت  کی خدمت کرنے کا وقت ہے”۔

ترک حکام نے بھی تقریب سے  خطاب میں کہا ہے کہ” ترکی، صومالی حکومت اور عوام کے ساتھ تعاون کو جاری رکھے گا”۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں