ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنسی زیادتی اوردہشت گردی جیسے سنگین مقدمات میں گواہوں کے تحفظ کے لئے قانون تیار

 پشاور: کے پی کے حکومت نے جنسی زیادتی اوردہشت گردی جیسے سنگین مقدمات میں گواہوں کے تحفظ کے لئے قانون تیارکرلیا۔

خیبرپختونخوا حکومت نے جنسی زیادتی اوردہشت گردی جیسے سنگین مقدمات میں گواہوں کے تحفظ کے لئے قانون تیارکرلیا۔ مجوزہ بل کے مطابق سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں 7 رکنی وٹنس پروٹیکشن بورڈ قائم کیا جائے گا۔ بورڈ کی ذمہ داری پالیسی گائیڈ لائنز اورمانیٹرنگ کرنا ہوگی اورگواہوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے پروٹیکشن یونٹ بنایا جائے گا۔

مجوزہ بل کے مطابق یونٹ عدالتی کیس کی نوعیت کے مطابق گواہ کی سیکورٹی کا تعین کرے گا۔ گواہ کی جان ومال کا تحفظ یونٹ کی ذمہ داری ہوگی، حالات کے پیش نظر گواہ کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے گا ۔ گواہ کو مالی تعاون دینا بھی وٹنس پروٹیکشن یونٹ کے ذمہ داری ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں