ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب نے بعض ممالک کے لیے سفری پابندیاں نرم کر دیں

سعودی وزارت داخلہ نے  اعلان کیا  کہ متحدہ عرب امارات ، جنوبی افریقہ اور ارجنٹینا پر سفری پابندیاں8 اگست بدھ کی صبح ختم کردی جائیں گی۔

 سفری پابندیاں ختم ہونے کے  بعد لوگوں کو ان ممالک سے  ہوائی اڈوں، سمندری اور زمینی سرحدوں کے ذریعے آج  صبح 11 بجے سے سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔

اس کے علاوہ سعودی عرب میں رہنے والے افراد کو بھی ان ممالک میں سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔

خبر کے مطابق ،سفری  پابندیاں  ختم  کرنے کی وجہ  ملک میں کورونا وائرس کے خلاف اقدامات میں نرمی کرنا ہے  اور اب ریڈ لسٹ  میں شامل ان  3  ممالک سے بھی ویکسین شدہ  افراد کو سعودی عرب واپس آنے کی اجازت  ہوگی ۔

کورونا  واقعات میں اضافے کی وجہ سے سعودی عرب نے 4 جولائی کو متحدہ عرب امارات پر سفر ی پابندی لگائی تھی اور اب 8 اگست سے متحدہ عرب امارات سمیت جنوبی افریقہ اور ارجنٹینا پر سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے  اگست کے آخر میں پاکستان ، بھارت ، اور انڈونیشیا سمیت 20 ممالک سے سفر پر عائد پابندی ختم کر دی تھی ۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں