ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عالمی طاقتوں نے جمہوری نظام لانے کے بجائے عدم استحکام ہی پیدا کیا ہے:ترک اسپیکر پارلیمان

 ترک پارلیمانی اسپیکر مصطفی شان توپ نے کہا ہے کہ  مہاجرین کا  تا عمر کسی ملک بشمول ترکی میں پناہ لینا ممکن نہیں ہے۔

اسپیکر نے  ویانا  کے ترک  سفارت خانے میں اخباری نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے افغان مہاجرین  کے بارے میں کہا کہ  مہاجرین ایک عالمی مسئلہ ہے اور میرا ماننا ہے کہ مہاجرین کسی بھی ملک بشمول ترکی  میں تا عمر پناہ  نہیں لے سکتے ،ہمیں اس مسئلے کو عالمی سطح پر حل کرنے میں تعاون کرنا ہوگا۔

 افغانستان میں طالبان کی حکومت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ  نیٹو اور امریکہ نے افغانستان میں جو کچھ حاصل کیا وہ سب کے سامنے ہے۔ دنیا میں جہاں بھی جمہوری نظام  لانے کی کوشش میں  یہ عناصر گئے انہوں نے  وہاں عدم استحکام کے علاوہ اور کچھ نہیں کیا ۔افغانستان،شام،عراق اورلیبیا کی مثالیں سامنے ہیں۔

 انہوں نے کہا موجودہ حالات پھر بھی اچھے دن ہیں لیکن خیال ہے کہ آبادی کی نقل مکانی میں سرعت یپدا ہو سکتی ہے لہذا  امیر ممالک کو چاہیئے کہ وہ اس سلسلے میں فوری حرکت کرتے ہوئے اس کے سدباب کا سوچیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں