ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ویکسین کی دوسری ڈوز لگوانے والوں کیلیے اہم پیغام

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے  ویکسین کی دوسری ڈوز لگوانے والے افراد کیلئے اہم پیغام دیا ہے۔

این سی او سی کے مطابق دوسری ڈوز کیلئے اتوار کا دن خصوصی طور پر مقرر ہے ہفتے کے ساتوں روز کسی بھی سینٹر سے دوسری ڈوز لگوا سکتے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق مقرر ہ وقت پورا ہونے پر میسج کا انتظار کیے بغیر دوسری  ڈوز لگوا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ این سی او سی نے ویکسینیشن نہ کروانے کے لیے یکم اکتوبر سے سخت پابندیاں عائد کر نے کا اعلان کیا ہے۔ فضائی، بری اور ٹرین کے سفر کے لیے ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔

ملک بھر میں کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لینے والوں کی تعداد 5 کروڑ ہوگئی ہے۔سربراہ این سی او سی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ کورونا ویکسی نیشن کے ابتدائی دنوں میں ہم نے رواں سال کے آخر تک 7 کروڑ شہریوں کی ویکسی نیشن کا ہدف مقرر کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں