ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک فضائیہ کاطیارہ امداد کی دوسری کھیپ لیکر قندھار پہنچ گیا

اسلام آباد(اے پی پی)پاک فضائیہ کا سی ۔130طیارہ امدادی اشیا کی دوسری کھیپ لیکر جمعہ کو قندھار پہنچ گیا۔انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی کھیپ میں ادویات ، برتن ، کھانے پینے کی اشیاشامل ہیں۔ قندھار ائرپورٹ پر ایک تقریب میں یہ سامان گورنر قندھار کے نمائندے کے حوالے کیا گیا۔ گورنر کے نمائندے ، چیمبر کے صدر اور دیگر معززین نے اس امداد پر پاکستان کے عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ایسا تعاون جاری رہے گا۔ پاکستان کے قونصل جنرل نعیم خان نے تمام معززین کی شرکت پر شکریہ ادا کیا اور انہیں آگاہ کیا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں افغان عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مکمل تعاون کو یقینی بنایا جائے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں