ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈی جی آئی ایس آئی کی میزبانی میں علاقائی ملکوں کے انٹیلی جنس سربراہوں کا اجلاس

اسلام آباد: افغانستان کی صورت حال پر ڈی جی آئی ایس آئی کی میزبانی میں علاقائی ملکوں کے انٹیلی جنس سربراہوں کا اجلاس ہوا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق افغانستان کی صورت حال پرعلاقائی ملکوں کے انٹیلی جنس سربراہوں کا اجلاس ہوا جس کی میزبانی ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید نے کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں روس، چین، ایران، قازقستان، تاجکستان، ازبکستان، ترکمانستان کے انٹیلی جنس چیفس نے شرکت کی۔ اجلاس میں افغانستان میں امن و استحکام کے لیے سکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں