ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اپوزیشن عناصرصرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ بصیرت سے عاری اپوزیشن عناصرصرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتے ہیں۔

اپنے بیان میں عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بصیرت سے عاری اپوزیشن عناصرصرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتے ہیں، ان لوگوں کا دوغلا پن قوم دیکھ چکی ہے۔ مفاد پرستوں کے اس ٹولے نے عوام کو ہرموقع پر تنہاء چھوڑا ہے، قوم نازک حالات میں اپوزیشن کے غیر ذمہ دارانہ اور منفی رویے کوکبھی معاف نہیں کرے گی

عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن نے کورونا وبا پر بھی سیاست چمکانے کی ناکام کوشش کی۔ حکومت کے بروقت اور موثر اقدامات کے باعث کورونا وبا پر اپوزیشن کی پوائنٹ اسکورنگ ناکام رہی۔ پاکستان کی تاریخ کی نااہل ترین اپوزیشن کی قسمت میں آئندہ بھی صرف ناکامی ہی آئے گی-

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں