ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کینیا میں خشک سالی اور غذائی قلت،لاکھوں افراد متاثر

 کینیا میں خشک سالی کے باعث  اکیس لاکھ افراد فاقہ کشی کا شکار ہوگئے ہیں۔

 خشک سالی سے متاثرہ لاکھوں افراد غذائی قلت کا شکار  جبکہ لاکھوں بچے اور حاملہ خواتین ناکافی خوراک  کے باعث بعض امراض کا شکار ہو چکے ہیں۔

 اقوام متحدہ کے مطابق، خشک سالی اور غذائی قلت کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد اکیس لاکھ تک جا پہنچی ہے۔

کینیا میں گزشتہ سال سے اب تک بارشوں کی کمی کی وجہ سے خشک سالی کی صورت حال پیدا ہو گئی ہے جس کی وجہ سے کسانوں کے درمیان پانی کی تقسیم پر جھگڑا بھی ہوتا رہتا ہے۔

حالیہ سالوں کے دوران کینیا کے شمالی و مشرقی علاقوں میں ٹڈی دل کے حملے بھی غذائی قلت کا سبب بن رہے ہیں۔

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں