ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنرل اسمبلی کا 76 واں اجلاس،صدر ایردوان نیو یارک روانہ

 صدر رجب طیب ایردوان اقوام متحدہ  کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے آج امریکہ روانہ ہو رہے ہیں۔

 صدر ایردوان کل بروز پیر نیو یارک میں تعمیر کردہ "ترکش ہاوس” کا افتتاح کریں گے۔

 اکیس ستمبر کو صدر  جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس سےکورونا وبا کے انسداد، حقوق انسانی کا احترام  اور اقوام متحدہ کے کردار کو دوباہر جانبر کرنے کے لیے نئی راہ کی امید جیسے موضوعات پر خطاب کریں گے۔

اس اجلاس کی مناسبت سے وہ سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش کے علاوہ دیگر عالمی سرربراہوں سے ملاقاتیں کرنے سمیت ترک۔امریکن انتظامی کمیٹی  کی جانب سے منعقد کی جانے والی” منصفانہ دنیا کا قیام ممکن ہے ” کے زیر عنوان کانفرنس  میں شرکت کریں گے۔

 امکان ہے کہ صدر امریکہ کے بعض نشریایت اداروں  سے گفتگو کرنے  کے علاوہ ترک۔امریکن۔بزنس کونسل کے اشتراک سے منعقد ہونے والی 11 ویں سرمایہ کاری کانفرنس کی روایتی ضیافت میں بھی شریک ہونگے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں