ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت نے وزیراعظم کو بیرون ملک سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات سامنے لانے سےانکار کر دیا

وزیراعظم عمران خان کو بیرون ممالک سے کیا تحفے ملے، حکومت نے تفصیلات دینے سے انکار کردیا۔

وفاقی حکومت نےعمران خان کو بطوروزیراعظم ملنے والے تحائف کو’کلاسیفائیڈ’ (خفیہ) قراردے دیا۔ کابینہ ڈویژن نے کہا کہ سربراہان مملکت کےدرمیان تحائف کا تبادلہ بین الریاستی تعلقات کاعکاس ہوتاہے، ایسے تحائف کی تفصیل اجراء سے ‘میڈیا ہائپ (شور و غوغا)’ اورغیرضروری خبریں پھیلیں گی، بے بنیادخبریں پھیلنے سے مختلف ممالک کیساتھ تعلقات متاثر،ملکی وقارمجروح ہوگا۔

کابینہ ڈویژن نے شہری کو وزیراعظم کے تحائف کی تفصیلات دینے سے متعلق انفارمیشن کمیشن آف پاکستان کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عتیق الرحمان صدیقی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان انفارمیشن کمیشن اور شہری ابرارخالد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں