ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جاپان: عمر رسیدہ افراد کی آبادی میں ریکارڈ اضافہ

جاپان میں 65 سالہ افراد کی آبادی، عمومی آبادی کی شرح سے 0،3 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 29،1 فیصد ہو گئی ہے۔

جاپان وزارت داخلہ و مواصلات نے ہر سال ماہِ ستمبر کی تیسرے سوموار کو منائے جانے والے "بزرگوں کے احترام کے دن” کی مناسبت سے ملک بھر میں 65 سال سے زائد عمر کے افراد کے اعداد و شمار  کو تازہ کیا ہے۔

تازہ ڈیٹا کے مطابق 65 سال سے زائد عمر کے افراد کی آبادی  گذشتہ سال کے مقابلے میں 2 لاکھ 20 ہزار کے اضافے سے 36،4 ملین سے تجاوز کر گئی ہے اور یہ شرح ایک نیا ریکارڈ ہے۔

عمر رسیدہ افراد کی آبادی میں عمومی آبادی کی شرح کے مقابلے میں 0،3 پوائنٹ کے اضافے سے 29،1 فیصد  اضافہ ہوا ہے۔ ملک میں 65 سال سے زائد عمر کے مردوں کی تعداد  15،83 ملین اور عورتوں کی تعداد 20،57 ملین تک پہنچ گئی ہے۔

جاپان کے آبادی و سماجی تحفظ تحقیقی انسٹیٹیوٹ کے مطابق 2040 میں جاپان کی عمر رسیدہ آبادی کُل آبادی کا 35،3 فیصد ہو جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں