ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی ایئرپورٹ پر تربیتی طیارہ حادثےسے بال بال بچ گیا

کراچی ایئرپورٹ پرتربیتی طیارہ پرواز کے کچھ دیر بعد حادثےسے بال بال بچ گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی ہوائی اڈے سے اُڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی تربیتی طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی، طیارے کے سسٹم نے فریز ہونے کے بعد کام کرنا چھوڑدیا اور طیارے کا کنٹرول تربیتی پائلٹ کے بس میں نہیں رہا جس کی وجہ سے طیارے کے کپتان کو ’’مے ڈے مے ڈے‘‘ کی کال دینی پڑی۔

مے ڈے کال کے بعد ہوائی اڈے پر ہنگامی صورت حال نافذ کردی گئی اور فائر بریگیڈ کے عملے کو طلب کرلیا گیا، تاہم کنٹرول ٹاور کی معاونت سے پائلٹ نے طیارے کو باحفاظت رن وے پراتار لیا۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا اس بابت کہنا ہے کہ طیارے میں دوران پروازفنی خرابی پیدا ہوئی تاہم طیارے کو بحفاظت لینڈ کروادیا گیا جب کہ پائلٹ اور طیارہ دونوں محفوظ رہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں