ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترقی یافتہ ممالک اپنے موسمیاتی عزائم کو آگے بڑھانے میں سبقت لیں: وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے زور دیا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک اپنے موسمیاتی عزائم کو آگے بڑھانے میں سبقت لیں اور یہ کاربن گیسز کے اخراج میں کمی اور ترقی پذیر ممالک کو فنڈز کی فراہمی میں اضافے سے متعلق ہونے چاہئیں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پرموسمیاتی تبدیلی پر حکومتی سربراہان کے غیررسمی اجلاس سے ویڈیولنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے زور دیکر کہا کہ پیرس معاہدے کے تحت کئے گئے وعدوں کو ہر صورت پورا کیا جانا چاہئے۔

وزیراعظم نے یہ تجویز بھی پیش کی کہ فطرت کے لئے قرضے جیسے اقدامات سے ترقی پذیر ممالک کے لئے مالی وسائل پیدا ہوںگے جس سے وہ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے مزید اقدامات کر سکیں گے۔

انہوں نے ماحولیاتی تبدیلی کے انتہائی خطرے سے دوچارہونے پرروشنی ڈالی اور کہاکہ اس کے اثرات سے نمٹنا حکومت کی بڑی ترجیح ہے۔اس ضمن میں انہوں نے عالمی رہنمائوں کودس بلین درختوں کے سونامی منصوبے اورسال دوہزارتیس تک ساٹھ فیصدصاف توانائی کے ہدف سمیت کلیدی اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان نے موسمیاتی حساس اقتصادی نمواورترقی کے لئے کوششوں کے طورپر چھبیس سومیگاواٹ کے کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں کوپن بجلی کے منصوبوں سے تبدیل کیاہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں