ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترک اور امریکی وزرا خارجہ کی اہم ملاقات

اقوام ِ متحدہ کی   جنرل  اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے  نیویارک کا دورہ کرنے والے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  اور  ان کے امریکی ہم منصب  انتھونی  بلنکن نے  افغانستان کے معاملے میں قریبی طور پر کام   کرنے کے عمل کو جاری رکھنے  پر زور دیا ہے۔

بلنکن سے متعدد بار ٹیلی فون پر بات چیت کرنے کی توضیح کرنے والے چاوش اولو نے بتایا کہ ’’میں افغانستان اور متعدد  شعبہ جات میں باہمی تعاون کے قیام پر  دلی مشکور ہوں۔  ہمیں  افغانستان کے معاملے میں مل کر کام کرنے  پر عمل پیرا رہنا ہو گا اور دیگر معاملات میں بھی یہ تعاون جاری رہے گا۔

میولود  چاوش اولو  اور بلنکن  نے اس ملاقات سے پیشتر ایک بیان جاری کیا ۔

بلنکن نے کہا کہ چاوش اولو سے 9 ماہ میں متعدد بار ٹیلی فون پر بات ہوئی ہے، ہم ترکی کے ایک مضبوط اتحادی ہونے پر اس کے مشکور و ممنون ہیں  اور  آئندہ بھی ہمارا باہمی تعاون جاری رہے گا۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں