ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کیوبا: بچوں کی کورونا ویکسین مہم شروع ہو گئی، ویکسین 100 فیصد کیوبا کی اپنی تیار کردہ ہے

کیوبا پہلا ملک ہے جس نے بچوں کی کورونا ویکسین مہم شروع کر دی ہے۔

وزیر صحت جوس پورٹال میرانڈا نے کہا ہے کہ بچوں میں وائرس کے کیسز میں اضافہ تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں بچوں میں کورونا کیسوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے حکام رواں ہفتے بلمشافہ تعلیمی سلسلے کے آغاز کے بعد  دوبارہ سے اسکولوں کو بند کرنے پر مجبور ہو گئے تھے۔

نائب وزیر تعلیم ایگینیو گونزالیز  نے کہا تھا کہ بچوں کے اسکول کا باقاعدہ آغاز کرنے کے لئے  والدین انہیں ویکسین لگوانے پر مجبور نہیں ہیں۔ تاہم انہوں نے عوام سے ویکسین لگوانے کی اپیل کی تھی اور کہا تھا کہ جو ویکسین لگائی جا رہی ہے وہ 100 فیصد کیوبا کی تیار کردہ ویکسین ہے۔

یاد رہے کہ کیوبا نے سوبیرانا۔2 اور آبدالا کے نام سے  دو مختلف کووِڈ۔19 ویکسین تیار کی ہیں۔

ملک میں 2 سے 18 سالہ شہریوں کو سوبیرانا۔2 اور بالغ شہریوں کو آبدالا ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

ان ویکسینوں کو تاحال بین الاقوامی اداروں کی منظوری حاصل نہیں ہوئی۔

کیوبا آبادی کے 90 فیصد کو ویکسین لگانے کی کوشش میں مصروف ہے اور ملکی اعداد و شمار کے مطابق کم از کم ایک لاکھ 17 ہزار 500 بچوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں