ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسٹولٹن برگ-گوٹیرش ملاقات،افغانستان کا موضوع زیر بحث رہا

نیٹو کے سیکریٹری جنرل ژانز اسٹولٹن برگ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش سے نیو یارک میں ملاقات کی جس میں افغانستان اور ماحولیات  پر بات چیت ہوئی ۔

نیٹو کے بیان  کے مطابق، دونوں شخصیات نے جنرل اسمبلی کے اجلاس کی مناسبت سے یہ ملاقات کی جس میں عالمی امن و سلامتی سمیت انسداد دہشتگردی میں تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا ۔

اسٹولٹن برگ نے  افغان عوام کی سلامتی کو در پیش خطرات سے نمٹنے  کے موضوع پر بھی گوٹریش کو آگاہ کیا۔

ملاقات میں طالبان کی جانب سے محفوظ انخلا کو ممکن بنانے،حقوق انسانی اور انسداد دہشتگردی جیسے معاملات میں طالبان کی ذمے داریوں کی اہمیت بھی اجاگر کی گئی۔

علاوہ ازیں ماحولیاتی تغیر کا موضوع بھی اس ملاقات میں زیر بحث رہا۔

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں