ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچستان میں حق مانگنے والے طلبا پر تشدد اور گرفتاری سفاکی ہے، مریم نواز

 لاہور: مریم نواز کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں حق مانگنے والے طلبا پر تشدد اور ان کی گرفتاری سفاکی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان ميں بھیک نہیں اپنا حق مانگنے والے طلبا کی بات سننے اور سمجھنے کے بجائے تشدد اور گرفتاری سفاکی ہے، عدالتی حکم پر طلبا کی رہائی خوش آئند لیکن حکومتی سلوک شرمناک ہے۔

مریم نواز نے مطالبہ کیا کہ طلبا کی توجہ سے بات سنی جائے اور انہیں ان کا جائز حق دیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں