ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صومالیہ: فوجی ہیڈ کوارٹر کے قریب خود کش بم حملہ

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ایک خود کش حملہ آور نے فوجی ہیڈ کوارٹر کے قریب اپنے جسم سے بندھا بم اڑا دیا۔

پولیس ترجمان عبدالفتاح آدان حسن نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حملہ اعلیٰ فوجی افسران کے مکانات اور مدینہ ہسپتال کے قریب کیا گیا ہے۔ حملے میں خود کش حملہ آور کے علاوہ کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔

اطلاع کے مطابق سکیورٹی حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

تاحال حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں