ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جام کمال کی مشکلات برقرار؛ بی اے پی کے ناراض اراکین کو منانے کی کوششیں ناکام

 کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماؤں کے درمیان اختلافات بدستور برقرار ہیں جس کے باعث صوبے میں سیاسی بحران ایک مرتبہ پھر شدید ہوتا نظر آرہا ہے۔

ایکسپریس کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت پر 3 صوبائی وزرا اور ایک رکن اسمبلی پر مشتمل 4 رکنی وفد پارٹی رہنماؤں کے درمیان اختلافات کے خاتمے کے لیے حکومت بلوچستان کے خصوصی طیارے میں کراچی پہنچا۔ وفد ضیاء لانگو، سلیم کھوسہ، عارف محمد حسنی اور حاجی محمد خان طور اتمانخیل پر مشتمل تھا۔

بی اے پی کے ناراض اراکین نے وزیراعلیٰ کے حوالے سے اپنے خدشات اور تحفظات سے وفد کو آگاہ کیا جب کہ وفد نے ان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی، تاہم ناراض اراکین کو منانے کی کوششیں ناکام ہوگئیں اور ناراض اراکین اپنے موقف پر ڈٹے رہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف جہاں اپوزیشن متحد ہے وہیں ان کی اپنی سیاسی جماعت کے رہنما بھی ان سے شدید ناراض ہیں۔ جس کی وجہ سے جام کمال کو صوبے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں