ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم آج کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے

 اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم ایک روزہ دورے کے دوران کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان سے پارٹی رہنما اور ارکان اسمبلی بھی ملاقاتیں کریں گے۔

دورہ کراچی کے دوران وزیر اعظم کو سندھ میں پارٹی امور اور ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان سے مختلف مسالک کے علمائے کرام بھی ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) نے کراچی میں ٹرانسپورٹ مسائل کے حل کے لیے کراچی سرکلر ریلوے کے منصوبے کی منظوری دی ہے۔ اس منصوبے کے تحت سرکلر ریلوے کے لیے بغیر پھاٹک نیا ٹریک بچھایا جائے گا اور ہر 6 منٹ بعد ٹرین اسٹیشن پر آئے گی۔ اس منصوبے سے یومیہ 3 سے 5لاکھ مسافروں کے مستفید ہونے کا امکان ہے۔

دریں اثنا وزیر اعظم عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں کراچی کوسٹل ڈیولپمنٹ زون کی سی پیک میں شمولیت پر وزارت بحری امور کو شاباش دی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ کراچی کوسٹل ڈیولپمنٹ زون  ایک گیم چینجر منصوبہ ہے، یہ منصوبہ کراچی کو دیگر ترقی یافتہ شہروں کی صف میں شامل کرے گا، اس سے سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہوں گے، ماہی گیروں کے لئے ساحل سمندر صاف ہوگا اور کم آمدنی والے افراد کے 20 ہزار نئے گھر بنیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں