ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ازمیر کے قریب تارکین وطن کو ترک حکام نے ڈوبنے سے بچا لیا

ضلع ازمیر کے قصبے چشمہ کے قریب  یونانی ساحلی محافظوں نے  ترک سمندری حدود کی طرف  دھکیلے گئے 63 تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچا لیا جبکہ بادبانی کشتی کے ذریعے غیر قانونی طور سے  یورپ جانے کی کوشش میں مصروف 38 تارکین وطن گرفتار کر لیے گئے۔

  ترک ساحلی محافظوں کو اطلاع ملی کہ چشمہ کے کھلے سمندر میں بعض غیر قانونی تارکین وطن ہیں جو کہ یورپ جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس پر انہوں نے بر وقت کاروائی کرتے ہوئے 63 تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچ لیا جنہیں یونانی حکام  نے  ترکی کی جانب دھکیل دیا تھا۔

دوسری جانب،  بادبانی کشتی کے ذریعے بھی  یورپ جانے  کے متمنی 38 تارکین وطن کو ترک حکام نے گرفتار کرلیا ہے ۔

ان غیر قانونی تاکرین وطن کو ضروری کاروائی کے لیے  ادارہ برائے ہجرت  کے سپرد کر دیا گیا ۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں